QR CodeQR Code

سپریم اپیلیٹ کورٹ کے فیصلوں سے عوام کے مسائل حل ہوئے، جسٹس عباسی

16 Oct 2011 15:17

اسلام ٹائمز: جوڈیشل کمپلیکس جوٹیال گلگت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپریم ایپلٹ کے چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ صحت اور تعلیم کے مسائل سمیت دیگر اہم معاملات کے حوالے سے از خود نوٹس لے کر تمام معاملات کو سلجھایا ہے۔


  گلگت:اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں قانون کی حکمرانی کو بہتر انداز سے برقرار رکھنے اور لوگوں کو سستا انصاف فراہم کرنے کیلئے جی بی کی اعلی عدالتوں نے نمایاں کردار ادا کیا ہے، ان خیالات کا اظہار سپریم اپلیٹ کورٹ گلگت بلتستان کے چیف جسٹس جسٹس محمد نواز عباسی نے جوڈیشل کمپلیکس جوٹیال گلگت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی اہم ادارے کی پہچان ادارے کے اہلکاروں کے ساتھ ساتھ اس کی عمارت بھی ہوتی ہے لہِذا جوڈیشل کمپلیکس جوٹیال گلگت سپریم ایپلٹ کورٹ کی شان میں مزید اضافہ کرنے کیلئے بھی اہم کردار ادا کرے گا۔
اس موقع پر چیف جج سپریم کورٹ اپیلٹ کورٹ جی بی نے ریکارڈ وقت پر اس کمپلیکس کا ایک حصہ مکمل ہونے پر چیف سکریٹری جی بی سیف اللہ چٹھہ، سابق چیف سکریٹری جی بی بابر یعقوب فتح محمد اکیسین، بشارت اللہ ایکسئین دیدار علی، متعلقہ ٹھیکیدار صابر کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ بعض اہم عوامی مسائل جن میں بجلی کی فراہمی، پلوں اور سڑکوں کی تعمیر، صحت اور تعلیمی اداروں کے مسائل اور دیگر اہم معاملات کے حوالے سے از خود نوٹس لے کر ان تمام معاملات کو سلجھانے کا کام احسن طریقے سے سرانجام دیا جارہا ہے، ہماری طرف سے بھرپور کوشش ہوگی کہ جی بی کے لوگوں کو سستا اور بروقت انصاف فراہم ہو سکے۔ اس موقع پر چیف سکریٹری جی بی سیف اللہ چٹھہ نے کہا کہ جوڈیشل کمپلیکس جی بی 14کروڑ کا پراجیکٹ ہے جس میں سے پراجیکٹ کا ایک حصہ مکمل ہو چکا ہے جبکہ باقی حصہ اس سال دسمبر کے آخر تک مکمل ہو جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 106721

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/106721/سپریم-اپیلیٹ-کورٹ-کے-فیصلوں-سے-عوام-مسائل-حل-ہوئے-جسٹس-عباسی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org