0
Sunday 16 Oct 2011 18:18

دنیا میں وہی تحریکیں کامیاب ہیں جن کے پیچھے کتابیں اور تعلیم ہو، میاں محمد اسلم

دنیا میں وہی تحریکیں کامیاب ہیں جن کے پیچھے کتابیں اور تعلیم ہو، میاں محمد اسلم
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی ضلع اسلام آباد میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ اسلام دشمن طاقتیں ہمارے نظام تعلیم اور نصاب تعلیم پر قبضہ کرنا چاہتی ہیں کیونکہ اس کے ذریعے وہ ہم پر باآسانی تسلط جما سکتے ہیں۔ دنیا میں وہی تحریکیں کامیاب ہیں جن کے پیچھے کتابیں اور تعلیم ہے، جماعت اسلامی کی تحریک کے پیچھے بھی وہ کتابیں ہیں جنہوں نے سوچ اور روئیے میں تبدیلی پیدا کی ہے۔ تعلیم قوموں کی ترقی و خوشحالی کی ضامن ہوتی ہے اور اس کے ذریعے نسل نو کو مقصد و ترجیحات زندگی سے آشنا کرانا اور معاشرے کی ترقی میں تعمیری کردار ادا کرنے پر اکسایا جاتا ہے۔ تاہم وطن عزیز کا یہ المیہ رہا ہے کہ اس شعبے کو ہمیشہ مسائل کاشکار کر کے بحرانی کیفیت میں ڈالا گیا۔ 
ان خیالات کا اظہار انھوں نے اقراء فاونڈیشن کے زیراہتمام پوزیشن ہولڈر طلبہ کی صلاحیتوں کے اعتراف کے طور پر انھیں گولڈ میڈل دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا مغرب چاہتا ہے کہ ہمارے اندر سے ایسا ذہن پیدا کیا جائے جو سیکولر ہو، اس کے لئے وہ ہماری نصاب سازی میں بھرپور مداخلت کر رہا ہے، وہ نصاب کو ڈی ریگولرائز کرنا چاہتا ہے، جبکہ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارا نظام اور نصاب دونوں اللہ اور اس کے رسول کے بتائے ہوئے طریقوں کے مطابق ہو، ہماری کوششوں کو ناکام کرنے کے لئے استعماری قوتیں پورا زور لگا رہی ہیں۔ میاں اسلم نے کہا نصاب تعلیم میں نظریہ پاکستان اور اسلام مخالف کتب و مواد کی شمولیت نسل نو کو ملک و ملت سے بیگانہ کر رہی ہے، نیز انہیں اخلاقی زوال کا شکار کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں طلبہ، اساتذہ اور پرنسپلز تک پہنچنا ہے کیونکہ انہی کے ذریعے نسل نو تک پہنچ کر ایسے افراد تیار کرنے ہیں جو تعلیم کے میدان میں آنے والے مدو جزر کا مقابلہ کر سکیں۔
خبر کا کوڈ : 106745
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش