QR CodeQR Code

اسرائیل کا ایران پر حملے کا منصوبہ ہے نہ غلطی کی گنجائش،امریکہ

29 Aug 2009 10:14

امریکہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کا ایران پر حملے کا کوئی منصوبہ نہیں اور ایسی کوئی بھی غلطی خطے میں عدم توازن کا باعث بن سکتی ہے،تاہم ایران کے ایٹمی پروگرام پر بدستور نظر رکھے ہوئے ہیں، ان خیالات کااظہار ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری آف ڈیفنس برائے مشرق وسطیٰ کولین کاہل


 نیویارک:امریکہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کا ایران پر حملے کا کوئی منصوبہ نہیں  اور ایسی کوئی بھی غلطی خطے میں عدم توازن کا باعث بن سکتی ہے،تاہم ایران کے ایٹمی پروگرام پر بدستور نظر رکھے ہوئے ہیں، ان خیالات کااظہار ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری آف ڈیفنس برائے مشرق وسطیٰ کولین کاہل نے ایک عرب ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں کیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر موجودہ حالات کے تناظر کو نظر انداز کرتے ہوئے ایران پر حملے کی غلطی کی گئی تو پورا خطہ عدم توازن کا شکار ہو سکتا ہے، ایک سوال پر انہوں نے امریکہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے اور ان کے مضبوط دفاع کے لیے ہر ممکن تعاون و حمایت کی پالیسی پر گامزن ہے انہوں نے کہا کہ ایران کے پاس دو ہی راستے ہیں، کہ وہ یا تو مذاکرات کی میز پر آئے تا کہ اس پر عائد اقتصادی پابندیوں کا خاتمہ ہو یا پھر وہ دنیا میں مزید تنہائی اور پابندیوں کے لیے تیار ہو جائے ۔


خبر کا کوڈ: 10677

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/10677/اسرائیل-کا-ایران-پر-حملے-منصوبہ-ہے-نہ-غلطی-کی-گنجائش-امریکہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org