QR CodeQR Code

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ عوام پرمہنگائی کا کلہاڑا چلانے کے مترادف ہے، سکندر بوسن

16 Oct 2011 19:32

اسلام ٹائمز:ایک بیان میں ق لیگ کے رہنماء کا کہنا تھا کہ آئے روز مہنگائی کے بم گرائے جا رہے ہیں، عوام سڑکوں پر نکلیں ورنہ حکمران قومی دولت لوٹتے ہوئے قوم کا بھرکس نکال دیں گے۔


ملتان:اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنماء سکندر حیات بوسن نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر مہنگائی کا کلہاڑا چلانے کے مترادف ہے، عوام کو اپنے حقوق کے تحفظ کیلئے احتجاج کرنا چاہیے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا، ان کا کہنا تھا کہ عوام سڑکوں پرنکلیں ورنہ حکمران قومی دولت لوٹتے ہوئے قوم کا بھرکس نکال دیں گے، پوری قوم بجلی کی حالیہ قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتی ہے، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ قیمتوں میں حالیہ اضافہ فوری واپس لیا جائے، حکمرانوں نے عوام سے چین اور سکون چھین لیا ہے، عوام پر آئے روز مہنگائی کے بم گرائے جا رہے ہیں، واضح رہے کہ سکندر بوسن کی پارٹی مسلم لیگ ق اس وقت مرکزی حکومت میں ہے۔


خبر کا کوڈ: 106797

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/106797/بجلی-کی-قیمتوں-میں-اضافہ-عوام-پرمہنگائی-کا-کلہاڑا-چلانے-کے-مترادف-ہے-سکندر-بوسن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org