QR CodeQR Code

تحریک انصاف ضلع ملتان کا اجلاس،حکومتی کارکردگی پر شدید تنقید

16 Oct 2011 19:45

اسلام ٹائمز:اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی رہنمائوں کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور اب عمران خان ہی وزیراعظم بن کر ملک و قوم کی تقدیر بدلیں گے۔


ملتان:اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف ضلع ملتان کے عہدیدران نے ایک اجلاس میں حکومت کی کارکردگی پر شدیدتنقید کی ہے اور اپنے مقامی رہنماء اعجازحسین جنجوعہ پر اعتمادکا اظہارکرتے ہوئے انکی قیادت میں پارٹی کو منظم اور مضبوط کرنے کے عزم کا اظہارکیا ہے، اعجازجنجوعہ کی صدارت میں اجلاس میں کئی رہنمائوںنے شرکت کی، اس موقع پر ضلعی آرگنائزر اعجازجنجوعہ نے کہا کہ تحریک انصاف مقبولیت حاصل کر رہی ہے اوراس پرعوام کا اعتماد بڑھتا جارہا ہے، پارٹی رہنمائوں کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور اب عمران خان ہی وزیراعظم بن کر ملک و قوم کی تقدیر بدلیں گے۔


خبر کا کوڈ: 106798

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/106798/تحریک-انصاف-ضلع-ملتان-کا-اجلاس-حکومتی-کارکردگی-پر-شدید-تنقید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org