QR CodeQR Code

دہشتگردی کیخلاف جنگ ڈھونگ ہے، حقانی نیٹ ورک کا معاملہ امریکا کی طے شدہ حکمت عملی ہے، مولانا فضل الرحمن

16 Oct 2011 22:59

اسلام ٹائمز:کوئٹہ میں جمعیت لائرز فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کو جمہوری ملک دیکھنا چاہتے ہیں لیکن شاید مولویوں کی جمہوریت قبول نہیں کی جاتی، انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کو دھکیلنے کے لئے انتہاپسند طالبان کو ابھارا گیا ہے، امریکی قیادت کو احساس ہونا چاہئے کہ ان کی پالیسیوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والے خراب حالات سے دنیا بھر متاثر ہو گئی ہے۔


کوئٹہ:اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ امریکا کی سربراہی میں دہشتگردی کیخلاف لڑی جانیوالی جنگ ایک ڈھونگ ہے، اس جنگ کی آڑ میں امریکہ دوسرے ممالک کے وسائل تک رسائی حاصل کرنا چاہتا ہے۔ پاکستان کو ایک طے شدہ پروگرام کے تحت حقانی نیٹ ورک سے جوڑا جا رہا ہے۔ کوئٹہ میں جمعیت لائرز فورم کے زیراہتمام ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ امریکی کی حالیہ جنگ دہشتگردی کیخلاف نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو طے شدہ پروگرام کے تحت حقانی نیٹ ورک سے جوڑا جا رہا ہے، جس کے ساتھ امریکا نے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش شروع کر دی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکا نے پہلے حقانی نیٹ ورک پھر کوئٹہ شوریٰ کے حوالے سے پراپیگنڈہ کیا اور اب وہ پاکستان کے جوہری پروگرام کے حوالے سے پراپیگنڈہ شروع کرے گا۔ 
دیگر ذرائع کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حقانی نیٹ ورک کا معاملہ حادثاتی نہیں بلکہ امریکہ کی طے شدہ حکمت عملی کا حصہ ہے۔ کوئٹہ میں جمعیت لائرز فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کو جمہوری ملک دیکھنا چاہتے ہیں لیکن شاید مولویوں کی جمہوریت قبول نہیں کی جاتی، غلط پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان کی حیثیت بین الاقوامی دنیا میں ایک کھلونے کی سی بن گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کو دھکیلنے کے لئے انتہاپسند طالبان کو ابھارا گیا ہے، امریکی قیادت کو احساس ہونا چاہئے کہ ان کی پالیسیوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والے خراب حالات سے دنیا بھر متاثر ہو گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل کی بحالی میں جماعت اسلامی رکاوٹ ہے۔


خبر کا کوڈ: 106865

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/106865/دہشتگردی-کیخلاف-جنگ-ڈھونگ-ہے-حقانی-نیٹ-ورک-کا-معاملہ-امریکا-کی-طے-شدہ-حکمت-عملی-مولانا-فضل-الرحمن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org