0
Saturday 29 Aug 2009 11:49
افغان صدارتی انتخاب میں دھاندلی کی ویڈیوز جاری

انتخاب میں دھاندلی کی تحقیقات کی جائیں،عبداللہ عبداللہ

انتخابات میں دھاندلی قابل مذمت ہے،امریکا
انتخاب میں دھاندلی کی تحقیقات کی جائیں،عبداللہ عبداللہ
کابل:افغانستان کے صدارتی امیدوار عبداللہ عبداللہ نے کہا ہے کہ ووٹنگ میں دھاندلی کے بعد افغانستان کا مستبقل داوٴ پر لگا ہوا ہے۔الیکشن میں دھاندلی کی تحقیقات کے لئے قانونی طریقہ کار اختیار کیا جائے ورنہ انتخابی نتائج کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔ برطانوی اخبار کو انٹرویو میں عبداللہ عبداللہ کا کہنا تھا کہ وہ افغان الیکشن کمیشن کی جانب دیکھ رہے ہیں کہ وہ الیکشن میں ہونے والے فراڈ کی تحقیقات کرتا ہے یا نہیں۔انھوں نے خبر دار کیا کہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو وہ صدارتی انتخاب کے نتائج کو تسلیم نہیں کریں گے۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ صدارتی انتخاب میں ریکارڈ دھاندلی ہوئی ہے۔ اگر اس کے خلاف ایکشن نہ لیا گیا تو اس حکومت کو اس قسم کی غیر قانونی کارروایوں کیلئے مزید پانچ برس مل جائیں گے۔
افغان صدارتی انتخاب میں دھاندلی کی ویڈیوز جاری
کابل:افغانستان میں صدارتی انتخاب کے مضبوط امیدوار عبداللہ عبداللہ نے صدر کرزئی پر انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے انتخابی فراڈ کی ویڈیو جاری کر دی ہے۔ کابل میں پریس کانفرنس کے دوران عبداللہ عبداللہ کی جانب سے میڈیا کو جاری کردہ تین ویڈیوز میں ایک شخص کو بھرا ہوا بیلٹ باکس پولنگ اسٹیشن لے جاتے،ایک بچے کو حامد کرزئی کے حق میں بیلٹ پیپرز پر مہریں لگا تے اور پولنگ ڈے کے دو دن بعد بھی ایک پولنگ اسٹیشن پر جاری ووٹنگ دکھائی گئی ہے۔ عبداللہ عبداللہ نے عالمی برادری سے اس دھاندلی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ دھاندلی نظر انداز کر کے کسی کو افغانستان پر مسلط کرنا کسی طرح درست نہ ہوگا۔ 
 انتخابات میں دھاندلی قابل مذمت ہے،امریکا
واشنگٹن:امریکا نے افغان صدارتی انتخاب میں دھاندلی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان قوانین مبینہ دھاندلی سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ صدر براک اوباما کی نیشنل سکیورٹی کونسل کے ترجمان مائیکل ہیمر نے واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ افغان صدارتی انتخاب میں دھاندلی قابل مذمت ہے تاہم امریکا کو افغان اداروں اور قوانین پر مکمل اعتماد ہے۔ انہوں نے کہا کہ واشنگٹن کو یقین ہے کہ افغان قوانین دھاندلی کی شکایات کے ازالے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔امریکی حکام کا کہنا ہے رچرڈ ہالبروک نے کابل میں صدر حامد کرزئی سے ہونے والی ملاقات میں واضح کر دیا تھا کہ انتخابی عمل اور نتائج خواہ وہ کچھ بھی ہوں ان کا احترام کیا جائے۔


خبر کا کوڈ : 10688
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش