QR CodeQR Code

دہشتگردی تہذیب و ثقافت سے عاری ممالک کا عمل ہے، ایرانی صدر نے سعودی سفیر کے قتل کی منصوبہ بندی کا الزام مسترد کر دیا

17 Oct 2011 00:31

اسلام ٹائمز:تہران میں ایران کی طلبہ پارلیمنٹ کے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ مغربی ممالک ایران پر ایک دہشتگرد ملک ہونے کا الزام لگاتے ہیں جبکہ دہشتگردی ایسے ممالک کا عمل ہے جن کی کوئی تہذیب وثقافت نہیں ہوتی۔


تہران:اسلام ٹائمز۔ ایرانی صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے ایرانی حکومت کی سرپرستی میں واشنگٹن میں سعودی عرب کے سفیر کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کا امریکی الزام مسترد کر دیا۔ تہران میں ایران کی طلبہ پارلیمنٹ کے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے بتایا کہ ایران تہذیب و ثقافت سے بھرپور ملک ہے اور اس لئے ایک ایسے ملک کو دہشتگرد کارروائیوں کی ضرورت نہیں۔ ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے بتایا مغربی ممالک ایران پر ایک دہشتگرد ملک ہونے کا الزام لگاتے ہیں جبکہ دہشتگردی ایسے ممالک کا عمل ہے جن کی کوئی تہذیب وثقافت نہیں ہوتی۔ محمود احمدی نژاد نے بتایا امریکا ہمارے خلاف ہر دن کوئی نہ کوئی نیا پروپیگنڈا تیار کرتا ہے، ایک دن ہم پر جنگ مسلط کرتے ہیں۔ پھر دوسرے دن ہمارے خلاف معاشی پابندیاں لگائی جاتی ہیں اور پھر سیاسی دباو ڈالا جاتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 106892

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/106892/دہشتگردی-تہذیب-ثقافت-سے-عاری-ممالک-کا-عمل-ہے-ایرانی-صدر-نے-سعودی-سفیر-کے-قتل-کی-منصوبہ-بندی-الزام-مسترد-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org