QR CodeQR Code

ایڈمرل فصیح بخاری چیئرمین نیب تعینات، نوٹی فکیشن جاری

17 Oct 2011 00:38

اسلام ٹائمز:ذرائع کا یہ کہنا ہے کہ سمری پر دستخط سے پہلے صدر زرداری نے سینیٹر بابر اعوان سے ایوان صدر میں مشاورت بھی کی جس کے بعد سمری پر دستخط کئے گئے


اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ صدر آصف علی زرداری نے ایڈمرل ریٹائرڈ فصیح بخاری کی بطور چیئرمین نیب تقرری کر دی ہے اور وزارت قانون کی طرف سے نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ وزارت قانون و انصاف اور پارلیمنٹ امور کی طرف سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ایڈمرل ریٹائرڈ فصیح بخاری کی تقرری فوری طور پر نافذ العمل ہو گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر آصف علی زرداری نے فصیح بخاری کی تقرری سے متعلق بابر اعوان سے مشاورت کی جس کے بعد سمری پر دستخط کئے ، مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ فصیح بخاری کی تقرری پر کل مسلم لیگ ن کے اجلاس میں غور ہو گا جس کے بعد پارٹی اپنا ردعمل ظاہر کرے گی ۔ واضح رہے کہ قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان نے فصیح بخاری کی تقرری پر اعتراض اٹائے تھے تاہم صدر زرداری نے قائد حزب اختلاف کو ایک روز قبل خط تحریر کیا تھا جس میں چوہدری نثار علی خان کی جانب سے چئیرمین نیب کی تقرری سے متعلق مشاورت کا شکریہ ادا کیا گیا تھا تاہم صدر نے اُن کی طرف سے اٹھائے اعتراضات کو رد کرتے ہوئے انہیں خلاف قانون قرار دیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 106893

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/106893/ایڈمرل-فصیح-بخاری-چیئرمین-نیب-تعینات-نوٹی-فکیشن-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org