0
Monday 17 Oct 2011 08:40

سعودی سفیر قتل کے حوالے سے امریکی الزامات بے بنیاد ہیں، یہ سازش کامیاب نہیں ہو گی، رہبر انقلاب اسلامی

سعودی سفیر قتل کے حوالے سے امریکی الزامات بے بنیاد ہیں، یہ سازش کامیاب نہیں ہو گی، رہبر انقلاب اسلامی
تہران:اسلام ٹائمز۔ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای نے سعوی سفیر کے قتل کی سازش کے حوالے سے امریکی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں مضحکہ خیز اور حقائق کے منافی قرار دیا ہے۔ گزشتہ روز ایران کے مغربی صوبہ کرمان شاہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا میں مقیم بعض ایرانیوں کے خلاف ایک بے مقصد اور غیر سنجیدہ الزام عائد کیا جا رہا ہے اور اسے اسلامی جمہوریہ کو دہشت گردی کی حمایت کرنے والا ملک ثابت کرنے کیلئے ایک عذر کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے لیکن یہ سازش کامیاب نہیں ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 106961
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش