0
Monday 17 Oct 2011 08:51

سعودی عرب معاملہ سلامتی کونسل لے گیا، ایران کا سعودی سفیر کے قتل کے منصوبے میں گرفتار شخص تک رسائی کا مطالبہ

سعودی عرب معاملہ سلامتی کونسل لے گیا، ایران کا سعودی سفیر کے قتل کے منصوبے میں گرفتار شخص تک رسائی کا مطالبہ
نیویارک،تہران:اسلام ٹائمز:سعودی عرب امریکا میں سفیر کے قتل کی منصوبہ بندی کا معاملہ سلامتی کونسل لیا گیا ہے۔ سعودی اخبار الشرق الصوت کے مطابق سعودی عرب کے مستقل مندوب نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے باضابطہ درخواست کی ہے کہ وہ اس سازش سے سلامتی کونسل کو آگاہ کرتے ہوئے اس کا اجلاس طلب کرے۔ سلامتی کونسل میں معاملہ جانے سے ایران پر نئی پابندیاں عائد ہو سکتی ہیں۔ ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے تہران میں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے سعودی سفیر کے قتل کے منصوبے کے بارے میں امریکی الزامات مسترد کر دیے اور کہا کہ قتل وغارت امریکیوں کا کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام کا تعلق مہذب معاشرے سے ہے، اس کا کلچر قتل نہیں بلکہ یہ کام تم امریکی زیادہ اچھے طریقے سے کرتے ہو۔ 
ادھر ایران نے امریکا میں سعودی سفیر کے قتل کے منصوبے میں گرفتار شخص تک رسائی کا مطالبہ کر دیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق تہران میں ایرانی وزارت خارجہ نے سوئٹرزلینڈ کے سفیر کو طلب کیا اور ان سے مطالبہ کیا کہ امریکا میں گرفتار ایرانی نژاد امریکی شہری منصور ارباب سیار سے متعلق معلومات فراہم کی جائیں۔ ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ منصور ارباب سیار پر سعودی سفیر کے قتل کے منصوبے کے امریکی الزامات بے بنیاد ہیں۔ اس تک ایران کو رسائی دینا امریکا کی ذمے داری ہے، اس معاملے میں تاخیر ہوئی تو عالمی قوانین کی خلاف وزری ہو گی۔ 1979ء کے اسلامی انقلاب کے بعد ایران میں سوئٹرزلینڈ کا سفارت خانہ امریکی معاملات کی نگرانی کرتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 106962
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش