0
Monday 17 Oct 2011 10:34

شمالی وزیرستان سے ملحقہ افغان علاقے میں سینکڑوں امریکی فوجی تعینات، نیٹو فورسز کے طیاروں کی پروازوں کا سلسلہ جاری

شمالی وزیرستان سے ملحقہ افغان علاقے میں سینکڑوں امریکی فوجی تعینات، نیٹو فورسز کے طیاروں کی پروازوں کا سلسلہ جاری
اسلام ٹائمز۔ امریکا نے افغانستان میں شمالی وزیرستان سے جڑے سرحدی علاقوں میں جنگی سامان پہنچا کر سینکڑوں فوجی تعینات کر دئیے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ کی جانب سے بڑے پیمانے پر اسلحہ بارود، ہیلی کاپٹروں کی نقل و حرکت کے ساتھ ساتھ فورسز نے پاک افغان سرحد کو مکمل طور پر سیل کر دیا ہے۔ اسی سلسلے کے پیش نظر افغان صوبہ خوست کے علاقے گرباز میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے جبکہ گھر گھر تلاشی لی جا رہی ہے۔ خوست کی مرکزی شاہراہ کو بھی بند کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے کئی علاقوں میں ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہو گیا ہے۔ علاقے میں نیٹو فورسز کے طیاروں کی پروازوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ہنگامی بنیادوں پر فوج کی تعیناتی کے باعث سرحد کے دونوں جانب موجود دیہاتوں میں خوف کی فضا پھیل چکی ہے۔ شمالی وزیرستان میں موجود پاکستانی سیکورٹی حکام نے اس نئی پیش رفت کی تصدیق کر دی ہے اور کہا ہے کہ وہ صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 106976
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش