0
Saturday 29 Aug 2009 13:06

افغانستان کی عسکریت پسندی مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیاء تک پھیل سکتی ہے،ایران

افغانستان کی عسکریت پسندی مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیاء تک پھیل سکتی ہے،ایران
استنبول:ایرانی وزیر خارجہ منوچہر متقی نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان سے جنم لینے والی عسکریت پسندی کا مکمل خاتمہ نہ کیا گیا تو یہ متعلقہ خطہ کے افراد کے ذریعے مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیاء تک پھیل سکتی ہے۔ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جو کچھ ہو رہا ہے اس نے افغانستان سے جنم لیا، مجھے یقین ہے کہ اگر عسکریت پسندی کی جڑیں بر وقت کاٹ نہیں دی گئیں تو یہ مشرق وسطیٰ اور بھارت سمیت وسطی ایشیائی ممالک تک پھیل سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے دونوں اطراف عدم استحکام، بد امنی اور عدم تحفظ کی صورتحال چھائی ہوئی ہے،ایک طرف پاکستان اور افغانستان اور دوسری طرف عراق کی کشیدہ صورتحال ہے، اس بد امنی اور کشیدگی کی جڑیں مشترکہ ہیں جن کی مکمل بیخ کنی ناگزیر ہے۔ منوچہر متقی نے کہا کہ خطہ سے باہر بالخصوص یورپ کے بعض ممالک نے نئے منظرنامے کیلئے کوششیں شروع کر دی ہیں جن کا مقصد خطہ کے ممالک کے مابین عدم استحکام کی فضاء کو فروغ دینا ہے۔

خبر کا کوڈ : 10702
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش