QR CodeQR Code

ن لیگ کو چیئرمین نیب ایڈمرل فصیح بخاری کی شخصیت پر نہیں تقرر کے طریقے پر اعتراض ہے، رانا ثناءاللہ

17 Oct 2011 21:08

اسلام ٹائمز:میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کی تقرری میں آئینی طریقہ کار اختیار نہیں کیا گیا۔ اگر ن لیگ اس طریقے پر خاموش ہو گئی تو مستقبل میں اس طرح مزید تقرریاں کی جائیں گی۔


لاہور:اسلام ٹائمز۔ رانا ثناءاللہ کہتے ہیں زرداری ٹولہ ملک کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے، ن لیگ کو چیئرمین نیب ایڈمرل فصیح بخاری کی شخصیت پر نہیں تقرر کے طریقے پر اعتراض ہے۔ زرداری اور اس کا ٹولہ ملک کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کی تقرری میں آئینی طریقہ کار اختیار نہیں کیا گیا۔ اگر ن لیگ اس طریقے پر خاموش ہو گئی تو مستقبل میں اس طرح مزید تقرریاں کی جائیں گی۔ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ عائشہ احد کریمنل ریکارڈ رکھتی ہے۔ کریمنل ریکارڈ کی حامل عورت کو مظلوم ثابت کرنے کی کوشش درست نہیں۔ عائشہ احد نے اپنے والد کی جائیداد ہتھیانے کی کوشش کی۔ جس کے بعد ان پر جعلسازی کا مقدمہ درج کیا گیا جب کہ ان کی ملازمہ نے بھی ان کے خلاف مقدمہ درج کرا رکھا ہے۔ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں گزشتہ دو ماہ سے پانی جمع ہے، نوازشریف منگل سے سندھ کا دورہ شروع کر رہے ہیں اور یہ ان کا سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کا پانچواں دورہ ہو گا جبکہ شرجیل میمن اور ان کی حکومت کے ارکان کراچی میں بیٹھے ہیں۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا احتجاج لوگوں کا ہے، نواز شریف کی عام آدمی کی بات حکمرانوں کو بری لگی۔


خبر کا کوڈ: 107133

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/107133/ن-لیگ-کو-چیئرمین-نیب-ایڈمرل-فصیح-بخاری-کی-شخصیت-پر-نہیں-تقرر-کے-طریقے-اعتراض-ہے-رانا-ثناءاللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org