QR CodeQR Code

ملتان میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج، ڈی سی او دفتر پر دھاوا

17 Oct 2011 22:03

اسلام ٹائمز:خواتین مظاہرین نے دفتر کے شیشے توڑ دیئے، ان کا کہنا تھا کہ حکومت لیڈی ہیلتھ ورکرز کے معاشی قتل پر تلی ہوئی ہے، گذشتہ 4 ماہ سے ہم اپنے پیسوں سے ڈینگی اور پولیو مہم سمیت دیگر سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں لیکن اب ہمارے حالات خراب سے خراب تر ہو چکے ہیں۔


ملتان:اسلام ٹائمز۔ 4 ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر لیڈی ہیلتھ ورکرز نے ملتان میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور ڈی سی او دفتر کے شیشے توڑ دیئے، خواتین مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی، احتجاج میں شریک خواتین نے ڈی سی دفتر کا گھرائو کیا اور پھر مشتعل ہوکر دفتر کے شیشے بھی توڑ دیئے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت لیڈی ہیلتھ ورکرز کے معاشی قتل پر تلی ہوئی ہے، گذشتہ 4ماہ سے ہم اپنے پیسوں سے ڈینگی اور پولیو مہم سمیت دیگر سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں لیکن اب ہمارے حالات خراب سے خراب تر ہو چکے ہیں، مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر تنخواہیں ریلیز کرے، لیڈی ہیلتھ ورکرز نے دھمکی دی کہ اگر انہیں ان کا حق نہ ملا تو وہ فوری طور پر ڈینگی اور پولیو سے بچائو کیلئے جاری مہم سے کنارہ کشی اختیار کرلیں گی جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہو گی۔


خبر کا کوڈ: 107139

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/107139/ملتان-میں-لیڈی-ہیلتھ-ورکرز-کا-تنخواہوں-کی-عدم-ادائیگی-پر-احتجاج-ڈی-سی-او-دفتر-دھاوا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org