0
Tuesday 18 Oct 2011 01:31

ن لیگ نے ایک مرتبہ پھر ایم کیو ایم کو اپوزیشن بینچوں سے اٹھانے کا مطالبہ کر دیا

ن لیگ نے ایک مرتبہ پھر ایم کیو ایم کو اپوزیشن بینچوں سے اٹھانے کا مطالبہ کر دیا
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف چوہدری نثار نے کہا کہ اپوزیشن بینچوں پر اپوزیشن کے ارکان کو ہی بیٹھنا چاہئے، مزید جھگڑوں سے بچنے کے لئے ایم کیو ایم کو حکومتی نشستوں پر بٹھایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اے پی سی کو تین ہفتے گزر جانے کے باوجود اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی ذمہ داریاں ادا کرنے کی بجائے بیرون ملک چلے گئے ہیں۔ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نون لیگ کے مطالبے کی حمایت کی، انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایم کیو ایم کے ارکان کو حکومتی سائیڈ پر آخری بینچوں پر بٹھا دیا جائے، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چیئرمین نیب کی تعیناتی میں اپوزیشن لیڈر سے بامعنی مشاورت کے تقاضے پورے نہیں کئے گئے۔ وزیر داخلہ رحمان ملک نے قومی اسمبلی کو بتایا کہ حکومت نے نادرا کے دس ہزار ملازمین کو مستقل کرنے کا نوٹفکیشن جاری کر دیا ہے، ان کا کہنا تھا مہمند ایجنسی میں پرامن مظاہریں پر تشدد کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 107182
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش