0
Tuesday 18 Oct 2011 12:21

پشاور جی ٹی روڈ پر ترناب فارم کے قریب اسلحہ سے بھری گاڑی پکڑی گئی، 2 ملزمان گرفتار

پشاور جی ٹی روڈ پر ترناب فارم کے قریب اسلحہ سے بھری گاڑی پکڑی گئی، 2 ملزمان گرفتار
پشاور:اسلام ٹائمز۔ پشاور پولیس نے جی ٹی روڈ ترناب فارم کے قریب ناکہ بندی کے دوران موٹر کار کے ذریعے بھاری مالیت کا اسلحہ برآمد کر کے دو سمگلر ملزمان کو اسلحہ سے بھری گاڑی سمیت گرفتار کر لیا۔ ایس پی رورل عبدالکلام خان نے میڈیا کو بتایا کہ موٹر کار نمبر B-2553 کے ذریعے اسلحہ پنجاب سمگل کئے جانے کی اطلاع تھی، جس پر ایس ایچ او چمکنی بشیر داد خان کی قیادت میں پولیس کی خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی، جس نے ترناب فارم کے قریب ناکہ بندی کر رکھی تھی۔ جب مذکورہ موٹر کار آئی تو اسے روک کر تلاشی لی گئی، جس پر موٹر کار سے دس عدد ریپیٹر چار عدد کلاشنکوف، چار عدد مشین گن اور ہزاروں کی تعداد میں مختلف بور کے کارتوس برآمد ہوئے، جس پر پولیس نے موٹر کار میں سوار ملزموں شاد محمد ولد خائستہ میر سکنہ متنی پشاور اور غلام مصطفٰی ولد زبیر محمد سکنہ ڈی آئی خان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
ایس پی رورل کلام خان نے میڈیا کو بتایا کہ پشاور رورل علاقوں میں امن و امان کی مثالی صورتحال ہے اور سماج دشمن عناصر کے خلاف پولیس نے سخت گیر محاسبہ شروع کر رکھا ہے اور جو عناصر عوام کی جان و مال سے کھیلنے کی کوشش کریں گے ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ 
انہوں نے کہا کہ رورل پولیس کی کامیاب کارروائیوں کے سبب دیہی علاقوں کے عوام کی پولیس سے تعاون کا نتیجہ ہے اور دیہی علاقوں کے عوام اور پولیس مل کر جرائم پیشہ عناصر کا نہ صرف سخت گیر محاسبہ کر رہے ہیں، بلکہ دیہی علاقوں میں امن و امان کی مثالی صورتحال کا بھی سبب ہے۔
خبر کا کوڈ : 107244
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش