QR CodeQR Code

ایران سعودی سفیر قتل سازش میں ملوث نہیں، امریکا ایران اور سعودی عرب میں تصادم چاہتا ہے، احمدی نژاد

18 Oct 2011 11:19

اسلام ٹائمز:الجزیرہ ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ایرانی صدر نے امریکی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو اپنے رویے پر نظرثانی کرنی چاہئے۔ انہون نے کہا کہ امریکی الزامات کا مقصد سعودی عرب اور ایران کے تعلقات کو خراب کرنا ہے۔


تہران:اسلام ٹائمز۔ ایرانی صدر محمود احمدی نژاد کا کہنا ہے کہ ایران امریکا میں سعودی سفارتکار کے قتل کے منصوبے میں شامل نہیں۔ الجزیرہ ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ایرانی صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے امریکی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو اپنے رویے پر نظرثانی کرنی چاہئے۔ امریکی الزامات کا مقصد سعودی عرب اور ایران کے تعلقات کو خراب کرنا ہے۔ ایرانی صدر نے مزید کہا کہ امریکا اپنی معاشی پریشانیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے الزامات لگا رہا ہے۔ نیو یارک کی ایک عدالت میں امریکا میں سعودی عرب کے سفیر عادل الجبیر کے قتل کے منصوبے میں دو ایرانی نژاد امریکیوں پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔
دیگر ذرائع کے مطابق ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے سعودی سفارتکار قتل کے منصوبے کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا ایران اور سعودی عرب میں تصادم چاہتاہے۔ تہران میں عرب ٹی وی کو دئیے گئے انٹریو میں ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ایران امریکی الزامات کی تحقیقات نہیں کریگا۔ سعودی سفارتکار کے قتل کا ڈرامہ اوباما انتظامیہ کی داخلی مسائل سے امریکی عوام کی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ احمدی نژاد نے کہا کہ امریکا چاہتا ہے کہ سعودی عرب اور ایران میں تصادم ہو۔ لیکن ایران امریکا سمیت کسی بھی ملک سے جنگ نہیں چاہتا۔ کسی نے تہران کے خلاف جارحیت کی تو ایران اپنا بھرپور دفاع کریگا۔


خبر کا کوڈ: 107268

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/107268/ایران-سعودی-سفیر-قتل-سازش-میں-ملوث-نہیں-امریکا-اور-عرب-تصادم-چاہتا-ہے-احمدی-نژاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org