QR CodeQR Code

طالبان کو امن مذاکرات کیلئے سب سے پہلے ہتھیار ڈالنا ہوں گے، رحمان ملک

18 Oct 2011 13:19

اسلام ٹائمز:برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ اگر طالبان سمجھتے ہیں کہ ان کے ہاتھوں میں کلاشنکوف ہو اور بات چیت کا عمل ہو تو ایسا نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ کم از کم ایجنڈا یہ ہے کہ سب سے پہلے انہیں ہتھیار ڈالنے ہوں گے۔


کراچی:اسلام ٹائمز۔ رحمن ملک نے طالبان کے ساتھ امن عمل اور بات چیت کے لیے ان کے سب سے پہلے ہتھیار پھینکنے کی شرط رکھ دی۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان کے وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ طالبان عسکریت پسندوں کے ساتھ پاکستان صرف اسی وقت امن کے لئے بات چیت کرے گا جب وہ سب سے پہلے ہتھیار ڈالیں گے، انہوں نے کہا ہے کہ کم از کم ایجنڈا یہ ہے کہ سب سے پہلے انہیں ہتھیار ڈالنے ہوں گے، اس کے بعد وہ پیش رفت کریں اور پھر بات چیت ہو گی۔ لیکن اگر وہ سمجھتے ہیں کہ ان کے ہاتھوں میں کلاشنکوف ہو اور بات چیت کا عمل ہو تو ایسا نہیں ہو گا۔ تاہم دونوں فریقوں کی طرف سے حال ہی میں اس بات کے اشارے دیئے گئے ہیں کہ انہوں نے بات چیت کے راستے کھلے رکھیں ہیں۔


خبر کا کوڈ: 107312

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/107312/طالبان-کو-امن-مذاکرات-کیلئے-سب-سے-پہلے-ہتھیار-ڈالنا-ہوں-گے-رحمان-ملک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org