QR CodeQR Code

سنی اتحاد کونسل نے"’جاگ پاکستانی جاگ" مہم چلانے کا فیصلہ کر لیا

18 Oct 2011 21:49

اسلام ٹائمز:سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم کا کہنا ہے کہ امریکہ نے اپنی فوجیں ہماری مغربی سرحد پر جمع کرنا شروع کر دی ہیں اور حکمران خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں ظاہر ہے امریکہ کے غلام کس طرح اس کے سامنے سر اٹھا سکتے ہیں ملکی دفاع کے لئے قوم کو جگانے کی ضرورت ہے اور ہم نے مہم شروع کر دی ہے۔


لاہور:اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین و رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ حاجی فضل کریم نے اعلان کیا ہے کہ سنی اتحاد کونسل پاکستان "جاگ پاکستانی جاگ" مہم چلائے گی۔ اس مہم کے دوران عوامی بیداری کیلئے مختلف شہروں میں جلسے منعقد کئے جائیں گے جبکہ آخری مرحلے میں 20 نومبر کو کراچی سے راولپنڈی ٹرین مارچ کیا جائے گا۔ یہ اعلان انہوں نے گزشتہ روز اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا صاحبزادہ حاجی فضل کریم نے کہا کہ 22 اکتوبر کو کراچی، 23 اکتوبر کو ڈھڈیال (آزاد کشمیر ) اور 30 اکتوبر کو میانوالی کے علاقہ کندیاں میں عوامی اجتماعات منعقد کئے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ افغان سرحد کے قریب امریکی فوجوں کی پراسرار سرگرمیاں پاکستانی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں بھارت کو پسندیدہ ریاست قرار دینا کشمیری شہداء کے خون سے غداری ہے اس لیے حکمران ایسا کرنے سے باز رہیں قوم کو شوقِ حکمرانی میں مبتلا مغل شہزادوں کی نہیں بلکہ درویش صفت لیڈروں کی ضرورت ہے۔ صاحبزادہ حاجی فضل کریم نے کہا کہ پاکستان کی 90 فیصد دولت پر صرف 2 فیصد اشرافیہ کا قبضہ ہے عوام اس استحصالی نظام کیخلاف اٹھ کھڑے ہوں جس میں ایک فیصد طبقے نے 99 فیصد طبقے کو اپنا غلام بنایا ہوا ہے۔


خبر کا کوڈ: 107396

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/107396/سنی-اتحاد-کونسل-نے-جاگ-پاکستانی-جاگ-مہم-چلانے-کا-فیصلہ-کر-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org