0
Sunday 30 Aug 2009 12:17

سوات:پولیس ٹریننگ سینٹر پر خودکش حملہ،17 اہلکار جاں بحق

مینگورہ :خودکش حملے میں 14اہلکار جاں بحق،متعدد زخمی ہوئے،میاں افتخار
سوات:پولیس ٹریننگ سینٹر پر خودکش حملہ،17 اہلکار جاں بحق
 سوات:سوات کے شہر مینگورہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر خودکش حملے میں 17 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ،جاں بحق اہلکاروں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے ،واقعہ کے بعد سوات میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ۔ مینگورہ کے پولیس سینٹر میں 60 سے 70 اہلکار ٹریننگ کر رہے تھے کہ رضا کار کے روپ میں ہی ایک خودکش حملہ آور ان میں داخل ہوا اور اس نے اپنے آپ کو اڑا دیا جس کے نتیجے میں 17 اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے اور متعدد زخمی ہو گئے ،صوبائی وزیر اطلاعات کے مطابق حملہ آور دیوار پھلانگ کر ٹریننگ سینٹر میں داخل ہوا ۔ واقعے کے بعد سیدو شریف کے اسپتالوں میں ایمرجنسی کا نفاذ کر دیا گیا ،جاں بحق اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ جائے وقوعہ سے سیدو شریف کا راستہ تقریباً ایک کلو میٹر ہے ۔ دھماکا اتنا زور دار تھا کہ اس سے پورا شہر لرز اٹھا جبکہ اس کے بعد فائرنگ کی بھی آوازیں سنائی دی گئیں جس سے شہر میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ اپنی گاڑیاں روڈوں پر ہی چھوڑ کر گھروں کی جانب بھاگنے لگے جبکہ مینگورہ
کے تمام کاروباری مراکز اور دکانیں بند کر دی گئیں ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی تین مرتبہ اس ٹریننگ سینٹر کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تاہم شر پسند اس میں پوری طرح کامیاب نہیں ہو سکے تھے ۔ گذشتہ رات آٹھ شدت پسندوں کی اطلاع تھی جس پر 22 مقامی افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔
 مینگورہ :خودکش حملے میں 14اہلکار جاں بحق،متعدد زخمی ہوئے،میاں افتخار
پشاور:سرحد کے وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے مینگورہ پولیس اسٹیشن پر خودکش حملے میں14ہلاکتوں کی تصدیق کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حملے میں متعدد اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ میاں افتخار کے مطابق اگر سیکیورٹی الرٹ نہیں ہوتی تو نقصان بہت زیادہ ہو سکتا تھا۔انہوں نے کہا خودکش حملہ آور پولیس اسٹیشن کی دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہوا، اور یہ کہ اس قسم کے حملوں کو روکنا بہت مشکل کام ہے۔میاں افتخار نے کہا ہے کہ ابھی دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ نہیں ہوا ہے اور آخری دہشت گرد کی ہلاکت تک جنگ جاری رہے گی۔ہم شہیدوں کو سلام پیش کرتے ہیں،ہمیں اپنے حوصلے بلند رکھنے چاہئیں۔


خبر کا کوڈ : 10763
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش