0
Thursday 20 Oct 2011 10:39

مولانا فضل الرحمن سے بھارتی ہائی کمشنر کی ملاقات، دو طرفہ تجارت پر گفتگو

مولانا فضل الرحمن سے بھارتی ہائی کمشنر کی ملاقات، دو طرفہ تجارت پر گفتگو
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ اور پارلیمنٹ کی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمن سے پاکستان میں بھارتی ہائی کمشنر شرت سبھروال نے بدھ کو یہاں ملاقات کی اور انہیں پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارتی حجم بڑھانے سے متعلق حالیہ پیشرفت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں پاک بھارت تعلقات، خطے کی صورتحال اور خاص طور پر مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بھارتی ہائی کمشنر نے مولانا فضل الرحمن کو بتایا کہ پاک بھارت تجارت سے دونوں ملکوں کی معیشت میں بہتری آئے گی اور اس سے دونوں ملکوں کو فائدہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت پاکستان سے سامان لے جانے والے تاجروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی کوشش کرے گی، تاکہ پاکستانی تاجروں کو بھارت میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ 
ذرائع کے مطابق اس موقع پر مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ بھارتی ہائی کمشنر کی جانب سے پاک بھارت تجارت کے حوالے سے بریفنگ شرم کی بات ہے یہ بریفنگ دفتر خارجہ کو دینی چاہیے تھی۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ کشمیر کے حوالے سے کانفرنس دفتر خارجہ کے بغیر بھی کرا سکتے ہیں، مگر دفتر خارجہ کے بغیر کانفرنس کی افادیت ختم ہو جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 107788
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش