0
Thursday 20 Oct 2011 12:04

آرمی چیف جنرل کیانی کی زیر صدارت فارمیشن کمانڈرز کا اجلاس، پاک امریکا تعلقات پر گفتگو

آرمی چیف جنرل کیانی کی زیر صدارت فارمیشن کمانڈرز کا اجلاس، پاک امریکا تعلقات پر گفتگو
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی سربراہی میں پاک فوج کے فارمیشن کمانڈرز کی خصوصی کانفرنس جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں جاری ہے۔ یہ کانفرنس امریکی سیکریٹری خارجہ ہیلری کلنٹن کے دورہ پاکستان کے موقع پر منعقد کی جا رہی ہے۔ جس میں کور کمانڈرز، فارمیشن کمانڈرز اور دیگر اعلیٰ عسکری حکام شریک ہیں۔ ذرائع کے مطابق فارمیشن کمانڈرز کانفرنس میں ملکی سکیورٹی کو درپیش اندرونی اور بیرونی خطرات کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں اندرونی و بیرونی خطرات پر بات چیت کے علاوہ پاک امریکا تعلقات اور حال ہی میں منعقد ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس کی قرارداد اور دیگر فیصلوں کے بارے میں بھی فارمیشن کمانڈرز کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ ادھر مبصرین امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کے آج دورہ پاکستان سے قبل فارمیشن کمانڈرز کے اجلاس کو انتہائی اہمیت دے رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں افغانستان میں تعینات ایساف اور افغان فورسز کے پاک افغان بارڈر سے ملحقہ علاقوں میں شروع کردہ حالیہ آپریشنز اور خطے کی صورتحال پر بھی غور ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 107807
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش