0
Thursday 20 Oct 2011 23:57

فلسطینی قیدیوں کا تبادلہ عالمی استعمار امریکا اور اسرائیل کی کھلی شکست ہے، فلسطین فاؤنڈیشن

فلسطینی قیدیوں کا تبادلہ عالمی استعمار امریکا اور اسرائیل کی کھلی شکست ہے، فلسطین فاؤنڈیشن
کراچی:اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک مزاحمت حماس کی کامیابی عالم اسلام کی کامیابی اور عالمی استعمار امریکا اور اسرائیل کی کھلی شکست ہے، عالم اسلام، عالمی اسلامی تحریکوں، حماس، حزب اللہ اور جہاد اسلامی سمیت فلسطینی عوام کو فلسطینی قیدیوں کی جیل سے رہائی پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سرپرست رہنماؤں مظفر احمد ہاشمی (سابق رکن قومی اسمبلی)، علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی (رہنما جمعیت علماء پاکستان)، علامہ آفتاب حیدر جعفری (رہنما جعفریہ الائنس پاکستان) اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان صابر کربلائی نے اسلامی تحریک مزاحمت حماس کی عظیم الشان کامیابی پر 427 فلسطینیوں کی اسرائیلی جیلوں سے رہائی پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کیا۔
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ فلسطینی عوام کی استقامت، شجاعت، بہادری، صبر اور جہاد کے جذبہ نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ بالآخر فتح حق کی ہونی ہے اور تمام تر اثر و رسوخ کے باوجود غاصب صیہونی ریاست گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوئی اس کی مثال نہیں ملتی، ان کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی صرف فلسطینیوں کی نہیں بلکہ عالم اسلام کی کامیابی ہے اور اس کا سہرا اسلامی تحریک مزاحمت حماس کو جاتا ہے۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے رہنماؤں نے اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سربراہ خالد مشعل سمیت دیگر قائدین اسامہ حمدان، علی البرکہ اور دیگر فلسطینی رہنماؤں کو دلی مبارک باد پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ فلسطینیوں کی جدوجہد آزادی کو سرزمین پاکستان میں بھرپور تقویت پہنچاتے رہیں گے اور قبلہ اول کی آزادی کی جدوجہد میں شامل رہیں گے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز مصر کی ثالثی کے بعد حماس نے پانچ سال قبل گرفتار کئے گئے اسرائیلی فوجی گیلاد شالیت کی رہائی کے بدلے 1027 فلسطینی اسیران کی رہائی کے معاہدے پر دستخط کئے تھے جس کے نتیجہ میں پہلے مرحلہ پر 477 فلسطینی اسیران صیہونی جیلوں سے آزاد ہو کر مصر پہنچے تھے، جس کے بعد وہ فلسطین میں اپنے گھروں کو جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 107886
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش