0
Thursday 20 Oct 2011 18:49

یمن میں نئی مذہبی جماعت "انجمن علمائے یمن" کی تشکیل

یمن میں نئی مذہبی جماعت "انجمن علمائے یمن" کی تشکیل
اسلام ٹائمز- العالم نیوز چینل کے مطابق یمن کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے علماء اور دانشمند حضرات کی بڑی تعداد نے آپس میں وحدت عمل کے فروغ اور معاشرے میں پیش آنے والے مسائل کے بارے میں ایک موقف اپنانے اور موثر انداز میں فعالیت کرنے کی غرض سے "انجمن علمائے یمن" کو تشکیل دیا ہے۔ اس جماعت کی تشکیل کا مقصد سیاسی مسائل میں مذہبی علماء کے کردار کو اجاگر کرنا اور مختلف سیاسی گروہوں کی جانب سے ان سے سوء استفادہ کو روکنا بیان کیا گیا ہے۔
200 سے زائد علماء اور اندیشمندان حضرات جنکا تعلق مختلف دینی مسالک سے ہے یمن کے کئی صوبوں سے اکٹھے ہوئے اور اس انجمن کو تشکیل دیا۔ انجمن علمائے یمن کی افتتاحی تقریب میں شریک علماء کا کہنا تھا کہ وہ اپنے علم کو سیاست بازی اور سیاستدانوں کی خدمت میں استعمال نہیں ہونے دیں گے۔
تقریب میں بعض علماء نے اپنی تقریر کے دوران معاشرے میں شرعی وظائف کی ادائیگی اور موثر کردار ادا کرنے میں انجمن علمائے یمن کی اہمیت کو واضح کیا۔ تقریب میں شرکت کرنے والے افراد نے اسی طرح مظلومین اور ستم دیدہ افراد کی حمایت پر زور دیا۔
انجمن علمائے یمن کی مقدماتی کمیٹی کے رکن جناب طہ المتوکل نے دارالحکومت صنعاء میں العالم نیوز چینل کے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ انجمن انتہائی کٹھن حالات میں تشکیل پائی ہے، ایسے حالات میں جب عوامی مطالبات پر توجہ دینے والے علماء کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا تھا۔
انجمن علمائے یمن نے تشکیل پانے کے فورا بعد پہلا بیانیہ صادر کیا جس میں مختلف موضوعات پر روشنی ڈالی گئی۔ ان موضوعات میں یمن میں عوامی بیداری اور سیاسی گروہوں اور جماعتوں کی جانب سے مذہبی علماء سے سوء استفادہ کرنے کو روکنا بھی شامل تھے۔
خبر کا کوڈ : 107887
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش