0
Friday 21 Oct 2011 00:15

ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے 5 رکنی وفد کی اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین سے ملاقات

ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے 5 رکنی وفد کی اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین سے ملاقات
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ایک پانچ رکنی وفد نے جسی میں ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ اصغر عسکری، سیکرٹری شعبہ فلاح و بہبود نثار فیضی، سیکرٹری شعبہ سیاسیات سید اعجاز رضوی اور شعبہ جوان کے عہدیدار ملک توقیر حسین اعوان نے جناب سینیٹر مولانا محمد خان شیرانی سے ان کے دفتر میں ایک غیر رسمی ملاقات کی۔
 وفد نے امت کی وحدت کے لئے اسلامی نظریاتی کونسل کے فعال کردار کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے بین المذاہب مکالمے کے ذریعے مسائل کے حل کے ضمن میں جناب مولانا محمد خان شیرانی سے تعاون کا مطالبہ کیا۔ جناب مولانا محمد خان شیرانی نے اس موقع پر فرمایا کہ آج امت کی وحدت کی بجائے انسانیت کے وسیع دائرہ کار اور بلند اقدار کے فروغ کی ضرورت ہے اور اس وحدت کے قیام کے لئے ایک قابل قبول فارمولا وضع کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ اس سلسلے میں عملی اقدامات کئے جائیں۔ 
اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم پنجاب علامہ اصغر عسکری نے مجلس وحدت مسلمین کی کارکردگی اور آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں آگاہ کیا اور چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کا بیداری کانفرنس میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے نثار فیضی نے ایم ڈبلیو ایم کے تشکیل اور غرض و غایت سے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کو آگاہ کیا اور متحدہ جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
خبر کا کوڈ : 107930
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش