QR CodeQR Code

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اثاثوں کے گوشوارے جمع نہ کرانے والے 231 ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت معطل کر دی

21 Oct 2011 21:38

اسلام ٹائمز:الیکشن کمیشن کے مطابق، رکنیت معطل ہونے والوں ميں وفاقی وزرا ڈاکٹر عاصم حسین، عبدالحفیظ شیخ، رحمن ملک، چودھری احمد مختار، مخدوم امین فہیم، سید نوید قمر، رضا حیات ہراج اور شیخ وقاص اکرم شامل ہیں


اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ اثاثے جمع نہ کرانے پر قومی اسمبلی کے 103، سینٹ کے 13، پنجاب اسمبلی کے 58، سندھ اسمبلی کے 23، خیبر پختونخوا اسمبلی کے 28 اور بلوچستان اسمبلی کے 6 ارکان کی رکنیت معطل کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق، رکنیت معطل ہونے والوں ميں وفاقی وزرا ڈاکٹر عاصم حسین، عبدالحفیظ شیخ، رحمن ملک، چودھری احمد مختار، مخدوم امین فہیم، سید نوید قمر، رضا حیات ہراج اور شیخ وقاص اکرم شامل ہیں۔ اویس لغاری، خرم دستگیر، خوش بخت شجاعت، حامد سعید کاظمی، قدسیہ ارشد، شگفتہ جمانی اور ریاض حسین پیرزادہ کی رکنیت بھی معطل کی گئی ہے۔ معطل ارکان گوشوارے جمع کرانے تک کسی اجلاس میں شرکت نہیں کر سکتے اور نہ ہی قانون سازی میں حصہ لے سکتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 108061

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/108061/الیکشن-کمیشن-آف-پاکستان-نے-اثاثوں-کے-گوشوارے-جمع-نہ-کرانے-والے-231-ارکان-پارلیمنٹ-کی-رکنیت-معطل-کر-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org