QR CodeQR Code

پاکستان اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب

21 Oct 2011 21:55

اسلام ٹائمز:سکیورٹی کونسل کی غیر مستقل نشستوں کیلئے انتخاب سے قبل کہا جا رہا تھا کہ مقابلہ سخت ہے، تاہم چین نے اس سلسلے میں پاکستان کی حمایت کی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب ہو گیا۔ پاکستان کو ایک سو تیرانوے میں سے ایک سو انتیس ووٹ ملے۔ چین نے پاکستان کی حمایت کی تھی۔ پاکستان اس سے قبل چھ بار سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب ہو چکا ہے۔ سکیورٹی کونسل کی غیر مستقل نشستوں کیلئے انتخاب سے قبل کہا جا رہا تھا کہ مقابلہ سخت ہے، تاہم چین نے اس سلسلے میں پاکستان کی حمایت کی۔ چینی وزارت خارجہ نے انتخاب سے قبل ایک اہم بیان دیا جس میں کہا گیا کہ چین پاکستان کو بہت اہمیت دیتا ہے اور چاہتا ہے کہ پاکستان عالمی امن اور سلامتی میں کردار ادا کرے۔ ایشیا سے پاکستان کا مقابلہ کرغیزستان سے تھا۔


خبر کا کوڈ: 108065

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/108065/پاکستان-اقوام-متحدہ-کی-سکیورٹی-کونسل-کا-غیر-مستقل-رکن-منتخب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org