0
Saturday 22 Oct 2011 02:52

محرم الحرام کے دوران وفاقی دارالحکومت میں پشتو مجالس کے حوالے سے انتظامی کمیٹی کا اجلاس

محرم الحرام کے دوران وفاقی دارالحکومت میں پشتو مجالس کے حوالے سے انتظامی کمیٹی کا اجلاس
اسلام آباد: اسلام ٹائمز۔ محرم الحرام کے دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پشتو مجالس کے عشرے کے حوالے سے انتظامی کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا، ہمیشہ کی طرح اس سال بھی ذکر سید الشہداؑ ع عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد میں مقیم پشتو زبان والوں کے لئے گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی یکم تا دس محرم امام بارگاہ الصادقؑ، جی نائن ٹو اسلام آباد میں بعد از نماز مغربین عشرہ محرم کی مجالس ہوں گی، مجالس میں علامہ سید سبطین آغا فلسفئہ کربلا پر روشنی ڈالیں گے جبکہ نو محرم کے دن اسلام آباد کے مرکزی جلوس اور دس محرم روالپنڈی کے مرکزی جلوس میں پشتو زبان والوں کا ماتمی دستہ بھی شامل ہو گا۔ سید الشہدا امام حسینؑ کا ذکر دنیا کے ہر گوشے ہر تہذیب اور ہر زبان مین جاری و ساری رہنا کسی معجزے سے کم نہیں، صرف اسلام آباد و روالپنڈی میں پشتو مجالس چار مقامات جی نائن ٹو، بارہ کہو، زون فائیو اور جھگی سیداں میں کرائی جاتی ہیں۔ یہ بات ذکر امام حسینؑ کو محدود کرنے والے یزیدی ٹولے اور ان کے سرپرستوں کے منہ پر طمانچے سے کم نہیں۔ کیونکہ ذکر حسینؑ کو جتنا دبانے کی کوشش کی جائے گی اتنی ہی مظلوموں کی آواز پھیلتی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 108109
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش