0
Thursday 14 Sep 2023 18:38

علامہ شفقت شیرازی کی اپیل پر عراقی حکومت کا فوری ایکشن، زائرین کی مشکلات کے حل پر عراقی حکام کا شکریہ

علامہ شفقت شیرازی کی اپیل پر عراقی حکومت کا فوری ایکشن، زائرین کی مشکلات کے حل پر عراقی حکام کا شکریہ
اسلام ٹائمز۔ اربعین امام حسینؑ کے بعد عراق سے واپسی پر پاکستانی زائرین کو عراقی امیگریشن کی طرف سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے شعبہ امور خارجہ کے سربراہ حجۃ الاسلام ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی نے مجلس اعلى اسلامى کے سربراہ ڈاکٹر شیخ حمام حمودی رابطہ کیا اور انھوں نے عراقی وزیراعظم سمیت مختلف متعلقہ مسئولین تک یہ مسئلہ پہنچایا جس پر عراقی وزیراعظم کے آفس اور دیگر حکام کی طرف سے مسئلے کے حل کیلئے یقین دہانی کرائی گئی۔ تازہ اطلاعات کے مطابق عراقی حکومت نے زائرین کی مشکلات کے حل کیلئے حسب وعدہ نئی ٹیمیں صوبہ العمارہ کے الشیب بارڈر اور دیگر مقامات پر بھیج دی ہیں تاکہ زائرین کی مشکلات بھی حل ہوں اور ذمہ دار عناصر کا محاسبہ بھی کیا جائے۔ اس پر حجۃ الاسلام ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی نے عراقی حکام خصوصا مجلس اعلى اسلامى کے سربراہ ڈاکٹر شیخ حمام حمودی کا بذریعہ ٹیلی فون شکریہ ادا کیا۔

قبل ازیں جذابہ بارڈر پر پاکستانی زائرین کو درپیش مشکلات کے حوالے سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ امور خارجہ کے مسئول حجۃ الاسلام ڈاکٹر شفقت شیرازی نے عراقی اعلی حکام سے رابطہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جذابہ بارڈر پر عراقی عملے کی طرف سے پاکستانی زائرین کو پاسپورٹ واپس لینے کے حوالے سے سخت مشکلات کا سامنا تھا۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ امور خارجہ کے مسئول حجۃ الاسلام ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی نے پاکستان میں عراقی سفیر سمیت متعدد عراقی اعلی حکام سے رابطہ کرکے انہیں درپیش صورتحال سے آگاہ کیا۔ عراقی حکام نے اطلاع ملتے ہی مثبت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

مجلس وحدت مسلمین شعبہ امور خارجہ کے میڈیا سیل کے مطابق عراقی امیگریشن کے اہلکاروں نے پاسپورٹس کی جمع آوری کے وقت کسی خاص ترتیب کا خیال نہیں رکھا جس کی وجہ سے پاسپورٹوں کی واپسی میں مشکل پیش آئی اور سخت گرمی سے زائرین کو شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔ خبر ملتے ہی حجۃ الاسلام ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی نے از خود عراقی حکام سے رابطہ کرکے صورتحال سے انہیں آگاہ کیا اور مسئلے کے حل کیلئے فوری قدم اٹھانے کی اپیل کی جس پر عراقی حکام نے زائرین کے مسئلے کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے اس کے علاوہ نجف اشرف اور بغداد ائرپورٹ پر پریشان زائرین اور انکے پاسپورٹس اور آئیر لائنز اور سیاحتی کمپنیوں کی کوتاہیوں کی وجہ سے وطن واپسی کے وقت زائرین کو پیش آنے والی مشکلات اور پریشانیوں سے بھی عراقی حکام کو آگاہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 1081661
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش