0
Thursday 14 Sep 2023 20:50

خالصتانی مومنٹ کی مدد کرنے والوں کی جائیدادوں کو ’این آئی اے‘ نے ضبط کیا

خالصتانی مومنٹ کی مدد کرنے والوں کی جائیدادوں کو ’این آئی اے‘ نے ضبط کیا
اسلام ٹائمز۔ بھارتی تحقیقاتی ایجنسی ’این ائی اے‘ کی ہریانہ پنچکولہ عدالت نے خالصتانی مومنٹ ہرویندر سنگھ سندھو عرف ریندا کے چار ساتھیوں کی جائیدادوں کو ضبط کرلیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب ’این آئی اے‘ نے خالصتانی مومنٹ کی آمدنی کے طور پر منسلک ہونے کے بعد ’یو اے پی اے‘ کی دفعہ 26 کے تحت کارکنوں کی جائیدادوں کو ریاست میں ضبط کرنے کا کام کیا ہے۔ ایجنسی کے ایک اہلکار نے کہا کہ ملک میں خالصتانی مومنٹ کے معاشی نظام کو تباہ کرنے کے لئے ’این آئی اے‘ کی حکمت عملی میں ایک بڑا اور نیا اوزار جائیدادوں کی غرقی ہے۔ این آئی اے نے خالصتانی تنظیموں کے ساتھ ساتھ ان کے کارندوں اور ساتھیوں کے مالی وسائل کو نچوڑنے کے لئے یہ حکمت عملی اپنائی ہے۔ ایجنسی پہلے سے ہی خالصتانیوں سے منسلک جائیدادوں کی ضبطی کرچکی ہے اور ان کی ضبطی کا عمل مختلف عدالتوں میں جاری ہے۔

اہلکار نے بتایا ’’اس معاملے میں ’این آئی اے‘ عدالت نے دہشتگرد ایجنسیوں کی جائیدادوں کو ضبط کرنے کی ایک درخواست کو منظور کرلیا ہے جس میں 780000 روپئے نقد اور ایک ٹویوٹا اننوا کار شامل ہے جس کا بھارت بھر میں اسلحہ ’گولہ بارود‘ دھماکہ خیز مواد اور منشیات کی حمل و نقل کے لئے استعمال کیا تھا۔ ہریانہ پولیس نے مئی 2022ء کے روز چار ملزمین گروپریت سنگھ، امر دیپ سنگھ، پرمیندر سنگھ اور بھوپیندر سنگھ کی تحویل سے تین آئی ای ڈیز، ایک پستول دو میگزین کے ساتھ 31 روانڈس آتشی اسلحہ اور 1.30 لاکھ روپئے نقد ضبط کئے تھے۔ وہ اس اننوا کار میں یہ سازوسامان کی کھیپ تلنگانہ کے عادل آباد پہنچانے جارہے تھے اس میں اسلحہ اور گولہ بارود کے علاوہ نقدی چھپانے کا خصوصی انتظام کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1081663
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش