0
Friday 15 Sep 2023 03:25

جے یو آئی شہیدوں، غازیوں اور مجاہدوں کی جماعت، ہم ڈرنے والے نہیں، عبدالغفور حیدری

جے یو آئی شہیدوں، غازیوں اور مجاہدوں کی جماعت، ہم ڈرنے والے نہیں، عبدالغفور حیدری
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علما اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ جے یو آئی شہیدوں، غازیوں اور مجاہدین کی جماعت ہے۔ عبدالغفور حیدری نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج حافظ حمداللہ کے قافلے پر حملہ ہوا، الحمد للہ حافظ حمد اللہ اور ان کے رفقاء حملے میں محفوظ رہے۔ باجوڈ میں دہشت گردوں کے حملے میں 80 افراد شہید ہو گئے تھے۔ جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری نے کہا کہ ان قوتوں کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ جمعیت شہیدوں، غازیوں اور مجاہدین کی جماعت ہے، ہم کسی سے بھی ڈرنے والے نہیں۔
خبر کا کوڈ : 1081704
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش