
مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ پاکستان کو سیاسی عدم استحکام اور امن و امان کی موجودہ صورتحال نے تباہ کیا۔ عوام جن سے امید لگائے بیٹھے ہیں ان کے پاس حالات سے نمٹنے کی صلاحیت نہیں۔ واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دھماکے کے نتیجے میں پی ڈی ایم ترجمان اور جے یو آئی ایف کے راہنما حافظ حمد اللّٰہ سمیت 11 افراد زخمی ہوئے۔ پولیس کے مطابق دھماکا سڑک کنارے گاڑی کے قریب ہوا، پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے امدادی کام کرتے ہوئے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔