0
Friday 15 Sep 2023 21:29

حکومت نے امریکہ میں روز ویلٹ ہوٹل کی فروخت کیلئے اقدامات تیز کر دیے

حکومت نے امریکہ میں روز ویلٹ ہوٹل کی فروخت کیلئے اقدامات تیز کر دیے
اسلام ٹائمز۔ نگران وفاقی حکومت نے امریکہ میں روز ویلٹ ہوٹل کی فروخت کیلئے اقدامات تیز کردیے جس کے تحت ہوٹل کی نیلامی کیلئے فنانشل ایڈوائزر کے تقرر کی پیشکش طلب کرلی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق فنانشل ایڈوائزر کے تقرر کیلئے نجکاری کمیشن نے درخواستیں طلب کرلی ہیں، فنانشل ایڈوائزری کیلئے دلچسپی رکھنے والی فرمز سے 9 اکتوبر تک درخواستیں جمع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ درخواست کے ساتھ 1000 ڈالر فیس جمع کروانا ہوگی۔ درخواستیں دینے کیلئے تکنیکی دستاویز نجکاری کمیشن کی ویب سائٹ پر موجود ہیں، پی آئی اے کے روزویلٹ ہوٹل کو سرکاری اداروں کی نجکاری کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1081827
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش