اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کے سینیئر رہنماء حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ چیف جسٹس نے نیب ترامیم واپس لے کر آخری گیند پر چھکا مار دیا ہے۔ یہ غیر متوقع نہیں ہے۔ یہ بات انہوں نے سپریم کورٹ کی جانب سے نیب ترامیم کو کالعدم قرار دینے کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کو نیب کے ذریعے احتساب کے نام پر انتقام کا نشانہ بننے کا خطرہ ہے۔ سیاستدانوں اور سول سروس کے احتساب کے ساتھ ہی دوسرے اداروں کا بھی رخ کیا جائے۔ تاریخ میں پہلی بار نگراں وزیراعظم بھی نیب کے ریڈار پر آگئے ہیں۔