0
Saturday 16 Sep 2023 08:51

 پنجاب میں تقرروتبادلوں کا طریقہ کار واضح کر دیا گیا

 پنجاب میں تقرروتبادلوں کا طریقہ کار واضح کر دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ پنجاب میں تقرروتبادلوں کا طریقہ کار واضح کر دیا گیا ہے۔ سیکرٹریز اور گریڈ 20 کے افسران کے تقرروتبادلوں کیلئے الیکشن کمیشن سے اجازت لینا ہوگی۔ کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرروتبادلوں کیلئے بھی الیکشن کمیشن کی اجازت مشروط کی گئی ہے۔ سی سی پی او، آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز اور ایس ڈی پی اوز کے تقرروتبادلوں کیلئے الیکشن کمیشن سے اجازت لینا لازم ہوگا۔ سول سیکرٹریٹ میں کام کرنیوالے گریڈ 19 کے ایڈیشنل سیکرٹریز اور اس سے کم گریڈ کے  افسران کے تقرروتبادلوں کے معاملات اپنی سطح پر نمٹائے جائیں گے۔ دیگر تمام گریڈ 19 اور اس سے نیچے کے تقرر و تبادلوں کے معاملات بھی اپنی سطح پر نمٹائے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1081848
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش