0
Saturday 16 Sep 2023 13:03

پیٹرول مہنگا کرنا ملک میں خانہ جنگی کو ہوا دینے کی سازش ہے، تحریک انصاف

پیٹرول مہنگا کرنا ملک میں خانہ جنگی کو ہوا دینے کی سازش ہے، تحریک انصاف
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا ہے کہ پیٹرول مہنگا کرنا ملک میں خانہ جنگی کو ہوا دینے کی سازش معلوم ہوتی ہے۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کی تباہ کن لہر آنے کا امکان ہے۔ پاکستان تحریک انصاف نے نگران حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات، گیس اور بجلی سمیت دیگر اشیا کی قیمتوں میں بیش بہا اضافہ کرنے کا سلسلہ روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ موجودہ نگران حکومت ہر لحاظ سے پی ڈی ایم کی مجرمانہ حکومت کا تسلسل جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ اُمید تھی کہ انوارالحق کاکڑ مجرموں کے وارث بننے کی بجائے بہتر راہ کا انتخاب کریں گے، مگر افسوس کہ نگران حکومت عوام کو دفن کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔
خبر کا کوڈ : 1081918
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش