0
Saturday 16 Sep 2023 14:37

کراچی، اسکول پرنسپل کیخلاف خواتین اساتذہ سے زیادتی کیس کی سماعت ملتوی

کراچی، اسکول پرنسپل کیخلاف خواتین اساتذہ سے زیادتی کیس کی سماعت ملتوی
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے گلشن حدید میں اسکول پرنسپل کے خلاف خواتین اساتذہ سے زیادتی کیس کی سماعت 20 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں گلشن حدید اسکول پرنسپل کی خواتین اساتذہ سے زیادتی کیس کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر اسکول پرنسپل کو عدالت میں پیش کر دیا۔ سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سے ابتدائی تفتیش مکمل کرلی ہے، جس کے بعد عدالت نے ملزم عرفان غفور کو ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر چالان طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 20 ستمبر تک ملتوی کر دی۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ اسٹیل ٹاؤن میں دو مقامات درج ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1081940
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش