0
Saturday 16 Sep 2023 21:37

چاہتے ہیں ملک میں ایک ہی دن اور جلد از جلد الیکشن ہوں، شازیہ مری

چاہتے ہیں ملک میں ایک ہی دن اور جلد از جلد الیکشن ہوں، شازیہ مری
اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی کی راہنما اور سابق وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں ملک میں ایک ہی دن اور جلد از جلد الیکشن ہوں۔ شازیہ مری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے کہ جس طرح پی پی پی کے چیئرمین کہتے آئے ہیں کہ پی پی الیکشن کے لئے تیار رہتی ہے۔ مجھے ان لوگوں سے کہنا ہے جو الیکشن سے بھاگ رہے ہیں کہ دیکھو پی پی پی الیکشن کے لئے تیار ہے۔
پیپلزپارٹی کی راہنما نے مزید کہا ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں ایک دن اور جلد از جلد الیکشن ہوں، پاکستان کو اس کا پسندیدہ نمائندہ چننے کا موقع ملے۔ یہ بتائیں کہ کون سی پارٹی ہے کہ جس کے شہداء جمہوریت کے لئے شہید ہوئے ہوں۔ ہماری لاہور میں بھی جو میٹنگ ہوئی اس میں یہ فیصلہ ہوا کہ ہم جلد از جلد الیکشن کی ڈیمانڈ کریں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 1082002
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش