0
Saturday 16 Sep 2023 23:19

90 روز میں انتخابات کا انعقاد، پی ٹی آئی نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات چیلنج کر دیئے

90 روز میں انتخابات کا انعقاد، پی ٹی آئی نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات چیلنج کر دیئے
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف نے 90 روز میں انتخابات کے انعقاد کے معاملہ پر سپریم کورٹ رجسٹرار آفس کے اعتراضات کو چیلنج کر دیا۔ تحریک انصاف نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف اپیل دائر کرتے ہوئے کہا رجسٹرار سپریم کورٹ نے درخواست پر نا قابل سماعت ہونے کے اعتراضات لگا کر واپس کردی تھی، رجسٹرار آفس کے اعتراضات جوڈیشل نوعیت کے ہیں۔ تحریک انصاف کی اپیل میں استدعا کی گئی رجسٹرار آفس جوڈیشل نوعیت کے اعتراضات عائد نہیں کر سکتا، رجسٹرار آفس کے اعتراضات کو ختم کر کے درخواست سماعت کیلئے مقرر کی جائے۔ تحریک انصاف نے 90 دن میں انتخابات کیلئے سپریم کورٹ میں آرٹیکل 184(3) درخواست دائر کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 1082007
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش