اسلام ٹائمز۔ نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے آج امریکا روانہ ہوں گے۔ انوار الحق کاکڑ 22 ستمبر کو جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے، اجلاس کے دوران ان کی کئی راہنماؤں سے ملاقاتیں بھی ہوں گی۔ رپورٹس کے مطابق وزیراعظم خصوصی طیارے سے آج دوپہر ساڑھے 12 بجے امریکا کے لیے روانہ ہوں گے۔