0
Sunday 17 Sep 2023 22:04

پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ تشویشناک ہے، جے یو آئی کوئٹہ

پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ تشویشناک ہے، جے یو آئی کوئٹہ
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کوئٹہ کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کے لیے قوم کے معاشی قتل کی روز اول سے مخالفت کی ہے اور کرتے رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار مولانا عبدالرحمٰن رفیق اور کے یو آئی کوئٹہ کے دیگر رہنماؤں نے اپنے بیان میں کیا۔ انکا کہنا تھا کہ ملک کی تباہی سے قوم کو دس سال پہلے آگاہ کیا تھا۔ مہنگائی کے عذاب میں قوم کو مبتلا کرنے والے سب کو معلوم ہیں۔ پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ تشویشناک ہے۔ آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کے لئے قوم کے معاشی قتل کی روز اول سے مخالفت کی ہے اور کرتے رہیں گے۔

جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ مافیاز کے خلاف کریک ڈاؤن اچھی بات ہے۔ مگر غریب دکانداروں اور عام تاجروں کے کاروبار کو خراب کرنے اور ہراساں کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔ ملک کو خطرناک سازشوں سے بچانے کیلئے چار سال جمعیت علماء اسلام نے کسی دباؤ کے بغیر انتہائی کھٹن جدوجہد کی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کے نام پر حاصل کرنے والے ملک میں بداخلاقی اور بے حیائی کا کلچر چلنے نہیں دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کی ملک کی نازک صورتحال پر گہری نظر ہے اور قوم کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی سیاست کی بجائے اصل مسائل پر توجہ دے کر جہدوجہد مقصد ہے۔
خبر کا کوڈ : 1082186
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش