اسلام ٹائمز۔ بھارت کی حزب اختلاف کی جماعتوں نے بی جے پی حکومت پر آج یعنی پیر سے شروع ہونے والے پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس کے ایجنڈے کے بارے میں اطلاعات چھپانے کا الزام لگایا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے کہا ہے کہ ہمیں اندھیرے میں رکھا جا رہا ہے۔ خصوصی اجلاس کے موقع پر اتوار کو یہاں وزارت پارلیمانی امور کی طرف سے بلائے گئے کل جماعتی اجلاس کے بعد اپوزیشن جماعتوں کے لیڈروں نے کہا کہ بی جے پی حکومت اجلاس کے ایجنڈے کے بارے میں درست اطلاعات نہیں دے رہی اور اس کے قول و فعل میں فرق ہے۔ دوسری جانب حکومت نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کو اجلاس کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے اور امید ہے کہ اپوزیشن جماعتیں اجلاس کے احسن انعقاد میں تعاون کریں گی۔