0
Monday 18 Sep 2023 11:45

دھرنا مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کی ترجمانی کرے گا، ضیاءالدین انصاری

دھرنا مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کی ترجمانی کرے گا، ضیاءالدین انصاری
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاءالدین انصاری ایڈوکیٹ، عدنان چٹھہ اور چودھری محمودالاحد نے رستم پارک لاہور میں پی پی 171 کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 21 ستمبر کو تین روزہ احتجاجی دھرنا مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کی ترجمانی کرے گا، عوام کو ریلیف نہ ملنے تک مہنگائی اور مہنگی بجلی کیخلاف احتجاجی تحریک جاری رکھیں گے، سابقہ اور موجودہ مفاد پرست حکمرانوں نے ملک و قوم کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے، 24 کروڑ عوام مہنگائی، بے روزگاری اور بدامنی کی چکی میں پس رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسان، مزدور، تاجر، ملازمت پیشہ افراد سب پریشان ہیں، گزشتہ پانچ سال تمام طبقات پر قیامت بن کر گزرے ہیں، وہی پالیسیاں تاحال جاری ہیں۔ سابقہ حکومتوں نے ملک کو قرضوں کی دلدل میں دھکیلا، آئی ایم ایف عملاً ملک چلا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعظم خود اعتراف کر چکے ہیں کہ انکا پیٹرول، بجلی کی قیمتوں کو کنڑول کرنے کا اختیار نہیں۔ ضیاءالدین انصاری ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ 988 بڑی کمپنیوں اور سیاسی و بااثر افراد نے چار کھرب، بیس ارب اور چھ کروڑ کا قرض معاف کروایا۔ اگر قوم نے جماعت اسلامی کا ساتھ نہ دیا تو ہمیشہ کیلئے پچھتاوا ان کا مقدر بن جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 1082291
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش