0
Monday 18 Sep 2023 12:54

پنجاب یونیورسٹی کے طلبہ کا چیئرمین ہال کونسل کیخلاف دھرنا

پنجاب یونیورسٹی کے طلبہ کا چیئرمین ہال کونسل کیخلاف دھرنا
اسلام ٹائمز۔ پنجاب یونیورسٹی پشتون ایجوکیشن موومنٹ کے طلباء درپیش مسائل کے حل کیلئے ایک ہفتے سے سراپا احتجاج ہیں۔ وائس چانسلر آفس کے باہر دیئے گئے دھرنے میں طلباء کا کہنا تھا کہ مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہے گا۔ طلباء کا مطالبہ ہے کہ چیئرمین ہال کونسل ڈکٹر محبوب حسین کی کرپشن کی تحقیقات کرائی جائیں۔ تحقیقاتی کمیٹی شفاف تحقیقات عمل میں لائے۔ طلبا نے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد اور انتظامیہ کیخلاف نعرے بازی کی۔ طلباء کے مطابق پچھلے دو سال سے پشتون طلباء کو ہاسٹل الاٹ نہیں کیا جا رہا۔ طلباء کی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے نئے ہاسٹلز تعمیر کئے جائیں۔
 
مظاہرین کا کہنا تھا کہ اوپن میرٹ پر ہونیوالے آئی ڈی پی طلباء سے فیس جمع کرنے کی پرانی پالیسی بحال کی جائے، سٹوڈنٹس پر کئے جانیوالے تمام مقدمات واپس لیے جائیں، فاٹا اور بلوچستان کے ماہانہ سٹیپنڈ کی بندش کو ختم کیا جائے، ٹرانسپورٹ فیس کی پالیسی کو فوراً تبدیل کیا جائے، گرلز ہاسٹلز کے میس اور کینٹین کا مسئلہ ترجیحی بنیاد پر حل کیا جائے۔
 
خبر کا کوڈ : 1082304
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش