0
Monday 18 Sep 2023 14:36

پاراچنار، آل ٹیچرز ایسوسی ایشن کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

پاراچنار، آل ٹیچرز ایسوسی ایشن کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ صوبے بھر کی طرح پاراچنار میں بھی آل ٹیچرز ایسوسی ایشن کی جانب سے اپ گریڈیشن, جبری پروموشن اور دیگر مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور حکومت سے اساتذہ کیساتھ کئے گئے وعدے پورے کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ پاراچنار پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے اور پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایپٹا کرم کے صدر قاضی سید میر ابرار حسین، جنرل سیکرٹری غلام حیدر، سینئر نائب صدر سید عاشق حسین، نائب صدر اسد علی اور دیگر نے کہا کہ حکومت نے 10 اکتوبر کو اساتذہ کے تمام مطالبات منظور کرنے کا وعدہ کیا تھا مگر اب مختلف حیلوں بہانوں اور ٹال مٹول سے کام لیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ستم ظریفی یہ ہے کہ حکومت کئے گئے وعدے پورے کرنے کی بجائے اساتذہ کیلئے مزید مسائل پیدا کررہی ہے جو کہ قابل افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنشن اصلاحات قطعی منظور نہیں، اساتذہ رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ حکومت جبری پروموشن پنشن کٹوتی کے حوالے سے قوانین پر نظر ثانی کرے اور اپ گریڈیشن اور نئے بھرتی شدہ اساتذہ کے حوالے سے کئے گئے وعدوں کو جلد عملی جامہ پہنایا جائے بصورت دیگر سکولوں کو تالے لگاکر احتجاجی تحریک شروع کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 1082349
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش