0
Monday 18 Sep 2023 17:43

بار بار گزارش کررہا ہوں ہمیں الیکشن کی تاریخ دی جائے، بلاول بھٹو

بار بار گزارش کررہا ہوں ہمیں الیکشن کی تاریخ دی جائے، بلاول بھٹو
اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں بار بار گزارش کر رہا ہوں ہمیں الیکشن کی تاریخ دی جائے۔ بلاول بھٹو زرداری نے اوکاڑہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا نون لیگ کو راجہ ریاض اور راجہ ریاض کو نون لیگ مبارک ہو۔ میں خود یوتھ ہوں اور یوتھ کے مسائل کو سمجھتا ہوں، اب فیصلہ نوجوانوں نے کرنا ہے۔ میاں نوازشریف کی واپسی کا ہمارا مطالبہ بہت پرانا ہے۔ جہاں تک پیپلزپارٹی کی بات ہے پیپلزپارٹی نے 2007ء میں بھی الیکشن لڑا، شہید بے نظیر بھٹو کو دفنا کر بھی الیکشن لڑا ہے اس لئے پیپلزپارٹی کو دیوار کے ساتھ نہیں لگایا جا سکتا۔ چیئرمین پی پی نے کہا لیول پلئنگ فیلڈ پر ہمارے سی ای سی میں اعتراضات اٹھائے گئے ہیں۔ لیول پلئنگ فیلڈ کے حوالے سے سابق صدر آصف علی زرداری کو اختیار دے دیا ہے۔ اگر لیول پلئنگ فیلڈ نہ ملا تو پھر آصف زرداری سے کہیں گے کہ میرے ہاتھ کھول دیں۔
خبر کا کوڈ : 1082387
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش