0
Monday 18 Sep 2023 18:07

نیب ترامیم پر عدالتی فیصلے کے باوجود نواز شریف پاکستان آ رہے ہیں، عرفان صدیقی

نیب ترامیم پر عدالتی فیصلے کے باوجود نواز شریف پاکستان آ رہے ہیں، عرفان صدیقی
اسلام ٹائمز۔ راہنما مسلم لیگ نون اور سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ نیب ترامیم ختم کرنے کے عدالتی فیصلے کے باوجود نواز شریف کی 21 اکتوبر کو پاکستان آمد کے پروگرام پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ اپنے ایک بیان میں سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ نوازشریف 21 اکتوبر کو پاکستان آ رہے ہیں، انتخابات میں مسلم لیگ نون کا بیانیہ اس کی کارکردگی ہوگی۔ پیپلزپارٹی 2013ء نہیں 1985ء میں ہی پنجاب سے فارغ ہوگئی تھی۔ 2013ء کے انتخابات میں آصف زرداری صدر، کیانی آرمی چیف اور نگران حکومت پیپلزپارٹی کی نامزد کردہ تھی۔
 
انہوں نے کہا کہ انتخابات کے دوران دور دور تک مسلم لیگ نون کی مدد کرنے والا کوئی نہیں تھا، 1988ء، 1990ء، 1993ء، 1997ء اور 2008ء کے انتخابات میں پیپلزپارٹی کو پنجاب میں شکست ہوئی تھی۔ عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ سمجھ نہیں آتا بلاول بھٹو نے کیسے کہہ دیا 2013ء میں پیپلزپارٹی کو پنجاب سے بیدخل کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔ راہنما مسلم لیگ نون نے مزید کہا کہ موجودہ نگران حکومت پر تنقید سے ممکن ہے پیپلزپارٹی قیادت ممکنہ شکست کی پیش بندی کر رہی ہو، انتخابات کے دوران سیاسی جماعتوں کے درمیان گرما گرمی ہوتی رہتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1082393
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش