0
Saturday 22 Oct 2011 14:59

سعودی عرب کے 86 سالہ ولی عہد شہزادہ سلطان بن عبدالعزیز وفات پا گئے، نماز جنازہ منگل کو ریاض میں ادا کی جائیگی

سعودی عرب کے 86 سالہ ولی عہد شہزادہ سلطان بن عبدالعزیز وفات پا گئے، نماز جنازہ منگل کو ریاض میں ادا کی جائیگی
ریاض:اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ سلطان بن عبدالعزیز کا انتقال ہو گیا ہے۔ ان کے بھائی شہزادہ نائف جانشین بنے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق پرنس سلطان بن عبدالعزیز انتقال کر گئے ہیں، جن کی عمر چھیاسی برس کے لگ بھگ تھی، طبی معائنوں کے سلسلے میں امریکہ گئے ہوئے تھے۔ شہزادہ سلطان بن عبدالعزیز سعودی عرب کے فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبد العزیز کے جانشین ہونے کے ساتھ ساتھ ملک کے وزیر دفاع بھی تھے 
شہزادہ سلطان کا شمار سعودی بادشاہت کے اہم افراد میں ہوتا تھا۔ شہزادہ سلطان مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے اور انکا 2009ء میں ایک آپریشن ہوا تھا لیکن یہ نہیں بتایا گیا تھا کہ انہیں کیا بیماری ہے۔ وہ علاج کے لیے مراکش بھی گئے تھے۔ 
فارس نیوز کے مطابق سعودی بادشاہ کے دفتر نے ایک بیانیہ کے ذریعے سعودی عرب کے ولی عہد، نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع شہزادہ سلطان بن عبدالعزیر جو کہ نیویارک میں فوت ہوئے ہیں کی وفات کی تائید کر دی ہے۔ سعودی ٹیلی ویژن نے اعلان کیا ہے سعودی شاہ کے دفتر نے آج بروز ہفتہ سعودی شہزادے سلطان بن عبدالعزیر کی وفات کی تائید کر دی ہے۔ 
سعودی بادشاہ کے دفتر سے جاری ہونیوالے بیانیہ کے مطابق سعودی عرب کے بادشاہ عبداللہ نے انتہائی غم اور افسوس کے ساتھ یہ اعلان کیا ہے کہ انکے بھائی ولی عہد، نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع جو کہ علاج کی غرض سے ملک سے باہر تھے  اپنی بیماری کی وجہ سے وفات پا گئے ہیں۔
اس بیانیہ میں کہا گیا ہے کہ 27 اکتوبر منگل کے دن سعودی عرب کے شہر ریاض کی مسجد ترکی بن عبدالعزیر میں انکی نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔ 
شہزادہ سلطان بن عبدالعزیر عرصہ دراز سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور بالآخر آج چھیاسی سال کی عمر میں وفات پا گئے۔
کچھ دیر پہلے امریکی ٹیلی ویژن سی این این نے اپنی بریکنگ نیوز میں بتایا ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ سلطان بں عبدالعزیز نیویارک کے ایک ہسپتال میں فوت ہوئے ہیں، جہان وہ علاج کی غرض سے داخل تھے۔
سعودی عرب کے بیمار ولی عہد کی وفات ایسی حالت میں ہوئی ہے کہ سعودی عرب کے 86 سالہ بادشاہ عبداللہ بھی شدید بیمار ہیں اور پچھلے ہفتے ہی علاج کے لئے انہیں ریاض کے ایک ہسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔
بعض نیوز ایجنسیز نےگزشتہ ہفتے سعودی عرب کے بادشاہ عبداللہ کی وفات کی خبر بھی شائع کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 108243
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش