0
Monday 18 Sep 2023 23:23

بم دھماکوں اور حملوں سے ہمیں ڈرایا یا مرعوب نہیں کیا جاسکتا، فضل الرحمان

بم دھماکوں اور حملوں سے ہمیں ڈرایا یا مرعوب نہیں کیا جاسکتا، فضل الرحمان
اسلام ٹائمز۔ جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ بم دھماکوں اور حملوں سے ہمیں ڈرایا یا مرعوب نہیں کیا جاسکتا۔ مولانا فضل الرحمان نے حافظ حمد اللہ کی عیادت کی، انہوں نے کہا کہ ہماری ہر دور کی تاریخ لازوال قربانیوں سے بھری پڑی ہے۔ ہم پہلے بھی اسلام، ملک اور امن کے ساتھ کھڑے تھے، آج بھی وہیں کھڑے ہیں۔ نگران حکومت اس افسوس ناک واقعہ کے ذمہ داران کو کیفر کردارتک پہنچائے۔ جے یو آئی کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ جے یو آئی راہنماؤں اور کارکنوں پر حملے کسی صورت میں قابل قبول نہیں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1082450
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش